• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل میں ماڈل ریمپ پر گرتے ہی چل بسا

برازیل میںمنعقدہ ایک فیشن شو کے دوران 26 سالہ ماڈل کیٹ واک کرتے ہوئے اسٹیج پر گرگیا اور گرتے ہی اس دنیا سے چل بسا۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے دارالحکومت ساؤ پاؤلو فیشن ویک کی تقریب کے آخری روز برازیلین ماڈل ٹیلز سوآریس کیٹ واک کے دوران اچانک ریمپ پرگر گئے، انہیں طبی امداد کے لیےفوری اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ٹیلز سوآریس کی موت کی تصدیق کردی۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ پہلے شو کے حاضرین کو ایسا لگا کہ ماڈل کا ریمپ پر گرنا فیشن شو کا حصہ ہے تاہم جب میڈیکل ٹیم وہاں پہنچی اور سوآریس کے منہ سے جھاگ نکلتا دیکھا تو شائقین کو سمجھ آیا کہ معاملہ سنگین ہے۔

موقع پر موجود طبی عملے نے فوری طور پر ماڈل کو طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ پہلے ہی انتقال کرچکے ہیں۔

سوآریس کی ہلاکت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور شو میں موجود بعض افراد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سینڈل میں لگے تسموں کی وجہ سے گرے۔

ساؤ پاؤلو فیشن ویک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ٹیلز سوآریس کی موت پر ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیلز سوآریس ماڈل کے ساتھ ہم جنس پرستوں کے زبانی وکالت بھی کرتے تھے۔

تازہ ترین