گلوکار و اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کے تازہ الزامات کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا ہے۔
جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی میشا شفیع کے حوالے سے علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر وہ زبانی اور تحریری الزام کا جواب حقائق اور ثبوتوں کے ساتھ دیں گے۔
علی ظفر نے اعلان کیا کہ وہ آج کچھ ایسی چیزیں جاری کرنے جا رہے ہیں جو اس معاملے میں فیصلہ کن ثابت ہوں گی۔
علاوہ ازیں علی ظفر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس سے مہم چلائی جا رہی تھی، ایف آئی اے کو درخواست دینے کے بعد یہ اکاؤنٹس بند ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
علی ظفر نے کہا کہ ہم ایک مثال قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ آئندہ کوئی کسی معصوم شخص کے ساتھ ایسا نہ کرسکے، ہمارا عزم پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔