• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیانو رونالڈو کی کلب ورلڈکپ میں شرکت کی تردید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے رواں ماہ ہونے والے کلب ورلڈکپ میں شرکت کی تردید کردی ہے۔

اپنے ایک بیان میں کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ اُن کو کئی کلب کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا رواں ماہ سعودی کلب النصر سے معاہدہ ختم ہوجائے گا، النصر کلب ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔

النصر کلب کے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہ کرنے پر فیفا کے صدر نے عندیہ دیا تھا کہ رونالڈو ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ایسی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں جو اس ایونٹ میں شرکت کررہی ہو۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید