• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس کی سڑک پر خطرناک حادثہ، پولیس اہلکار زخمی


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسرے کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی کے سبب خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار کارنے دوسری کار اور موٹرسائیکل سوار ٹریفک اہلکار کو زوردار ٹکرماردی۔

گاڑی موڑ کاٹ رہی تھی کہ سامنے سے آتی تیز رفتار کار سے زوردار تصادم ہوا اور ایس یو وی قریب کھڑے ٹریفک پولیس اہلکار سے ٹکرائی جس کے باعث اہلکار دور اچھلتا قریبی فوارے میں جا گرا۔

رپورٹ کے مطابق ایس یو وی گاڑی کیلیفورنیا کے میئر کی تھی ،اس حادثے میں پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا جبکہ دونوں گاڑیوں میں سوار تمام افراد بالکل محفوظ رہے۔

تازہ ترین