دیسی گرل کے نام سے مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر گلوکار نک جونس نیویارک میں آج سے شروع ہونے والے میٹ گالا 2019 میں ایک ساتھ دیکھیں جائیں گے جس کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اور نک کی کچھ پرانی تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی دلچسپ جملہ لکھا ہے کہ ’میرے پاس بہت دلچسپ کہانی ہے اپنے مستقبل کے بچوں کو سنانے کے لیے کہ میں اُن کے والد سے کیسے ملی ؟‘
اس سے قبل 2017 میں ہونے والے میٹ گالا میں نک جونس اور پریانکا چوپڑا ایک ساتھ پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آئے تھے ۔
جس میں پریانکا چوپڑا خاکی رنگ کے طویل ترین گاؤن میں بے حد خوبصورت لگ رہیں تھیںاور میٹ گالا 2017 میں اپنے لباس اور اسٹائل کی وجہ سے سب سے زیادہ شہرت پانے والی سلیبرٹی قرار پائی تھیں۔
پریانکا نے اپنی ماضی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے ساتھ ہی اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ میں اپنے ہونے والے بچوں کو بتانا چاہوں گی کہ میری اُن کے والد سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی ؟
یاد رہے کہ پریانکا چوپرا اور نک جونس کی شادی طویل معاشقےکے بعد 1 دسمبر 2018 کو ہوئی تھی ۔