• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق فوجیوں کو جرائم پر سزا سے تحفظ کے قانون کا اطلاق شمالی آئرلینڈ پر نہیں ہوگا

لندن (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع ایک قانون کا مسودہ پیش کرنے والے ہیں جس کے تحت سابق فوجیوں کو ان کے تاریخی جرائم پر سزا سے تحفظ فراہم کیا جائے گا لیکن اگر یہ جرائم شمالی آئر لینڈ میں سرزد ہوئے ہوں تو انھیں استثنیٰ یا چھوٹ حاصل نہیں ہوگی۔ پینی موڈائونٹ جلد ہی قانون کا مسودہ پیش کریں گے جس کے تحت فوجیوں اور سابق فوجیوں کو بیرون ملک مختلف مقامات پر 10سال سے زیادہ عرصہ قبل آپریشنز کے دوران سر زد ہونے والے جرائم کی دوبارہ تفتیش سے تحفظ حاصل ہو جائے گا۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ غیر معمولی صورت حال میں سر زد ہونے والے جرائم پر سزائیں خصوصی صورت حال کے سوا، عوامی مفاد میں نہیں ہیں لیکن اس کا اطلاق شمالی آئر لینڈ میں ہونے والے جرائم پر نہیں ہوگا۔ اخبار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی آئرلینڈ میں سیاسی کشیدگی نے اس مسئلے کو بہت زیادہ مشکل بنا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس صوبے میں کم وبیش200برطانوی فوجی افسران کے خلاف بھی مشکلات کے دوران مبینہ جرائم جن میں قتل کے الزامات بھی شامل ہیں اور جن میں سے بعض 50 سال پرانے ہیں کی تفتیش ہو رہی ہے۔

تازہ ترین