• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا اجلاس، سراج درانی کیخلاف ریفرنس، 12 انکوائریز کی منظوری

اسلام آباد(اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاہے کہ نیب ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیر ا ہے۔ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ر ہے ہیں‘میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا‘اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں 12 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں سابق وفاقی وزیراورسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی ‘سابق صوبائی وزیرشیراعظم ‘سندھ اسمبلی کے سابق ارکان علی غلام نظامانی ‘ سعید خان نظامانی ‘سابق ڈی جی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سہیل ‘مسز عصمت اللہ، ایکسئین ،ایم ای ایس ، سیالکوٹ کینٹ ، المعیزانڈسٹریز لمیٹڈایم ایم روڈ تحصیل پپلان ضلع میانوالی اور دیگر،کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران /اہلکاران ،محکمہ صحت سندھ کے افسران/اہلکاران، پروکیورمنٹ کمیٹی کے اراکین ،پروگرام منیجر ہیپاٹائٹس پریوینشن اینڈ کنٹرول سندھ اور دیگر، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسمٰعیل خان کے افسران /اہلکاران اور دیگر،محکمہ خوراک خضدارکی انتظامیہ، رام چندچیف انجینئر سکھر، عبدالوہاب سہیتوایگزیکٹو انجینئر اور دیگر، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن لاڑکانہ، اقبال شیخ سرکاری ٹھیکیدار اور دیگر، میسرز چنیون بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈکی انتظامیہ اور دیگر شامل ہیں۔اجلاس میں عاطف کامران چیف ایگزیکٹو آفیسرمیسرزیونیکو پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگرکے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ۔

تازہ ترین