• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال ختم ہونے سے پہلےترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں:ڈی سی

ملتان( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال ختم ہونے سے قبل تمام ترقیاتی سکیموں کو فوری طور پر مکمل کیا جا ئے، محکمہ روڈ بلڈنگ انفرسٹرکچر اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت تمام محکمے اپنی سکیموں میں شفافیت اور فنڈز کے شفاف استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں،تمام ترقیاتی سکیموں کا پوسٹ آڈٹ ماہر کنسلٹنٹ فرم کے ذریعے کروانے کے بعد ٹھیکیدار کو ادائیگی کی جائے گی،یہ بات انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشں کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی،انہوں نے مزیدکہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے نئے واٹرپروف فیشن پلانٹ کا منصوبہ بھی گورنمنٹ کو منظوری کے لئے بھیجا جائے گا ،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ غلام فرید نے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
تازہ ترین