• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پے ڈے کے قرضوں کے خلاف شکایات5 سال کی اونچی ترین سطح پر

لندن (پی اے) قرض فراہم کرنے والے اداروں کے واچ ڈاگ نے کہا ہے کہ پے ڈے پر قرض دینے والے اداروں کے خلاف شکایات گزشتہ 5 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ رپورٹ ک مطابق گزشتہ سال ان اداروں کے خلاف 40ہزار شکایات درج کرائی گئیں، جو کہ اس سے ایک سال قبل کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہیں، مالیاتی محتسب سروس کا کہنا ہے کہ بیشتر معاملات میں لوگوں کو قرضوں کے بھنور میں چھوڑ دیا گیا۔ مختصر مدت کیلئے قرض دینے والے ادارے کنزیومر فنانس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیشتر شکایات کئی سال پرانی ہیں، بعض لوگوں نے مختصر مدت کے دوران یا تو سابقہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے یا گھر کے بلز کی ادائیگی کیلئے 20سے 30مرتبہ تک قرض لئے، بہت سی شکایات کلیم منیجمنت کمپنیوں کے ذریعہ سامنے آئی ہیں، سی ایف اے کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اعدادوشمار انتہائی مایوس کن ہیں۔ شکایات کا یہ سیلاب کلیمز مینجمنٹ کمپنیوں کے ذریعے سامنے آیا اور ہم نے دیکھا کہ ان میں سے بہت سی شکایات بے بنیاد ہیں۔ زیادہ تر شکایات ناقص معیار کے بارے میں تھیں۔ اب 90 فیصد شکایات ان کمپنیوں نے کھڑی کی ہیں جبکہ بعض ارکان نے محتسب کی شکایات سے متعلق اعدادوشمار پر سوالات اٹھائے ہیں۔ چیف محتسب اور مالیاتی محتسب سروس کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ عام طورپر ہم دیکھتے ہیں کہ مالیاتی سروسز میں صارفین کے مفادات پر بہت کم توجہ دی جاتی ہے۔

تازہ ترین