• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دیپکا کیساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن منع کردیا‘

بالی ووڈ کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار راجکمار راؤ نے انکشاف کیا ہےکہ انہیں اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ساتھ فلم ’چھپاک‘ میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے شدید مصروفیت کے باعث فلم میں کام کرنے سے منع کردیا۔

بھارتی فلم ساز میگھنا گلزار کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’چھپاک‘ جس میں اداکارہ دیپکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جبکہ اس فلم میں دیپکا کے ساتھ اداکار راجکمار راؤ  کو کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نےشدید مصروفیت کے باعث معذرت کرلی۔ تاہم اب اس فلم میں ’وکرنت ماسی‘ راجکمار راؤ  کا کردار کریں گے۔


انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکار راجکمار راؤ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی آفر کو کیوں درکیا ؟ تو جواب میں ’استری‘ اداکار نے کہا کہ انہوں نے فلم کی آفر کو رد نہیں کیا بلکہ انہیں اس فلم کا اسکرپٹ بےحد پسند آیا تھا لیکن جس دوران انہیں فلم کی آفر ہوئی وہ کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے، یہاں تک کہ اُن کے پاس کوئی ایک تاریخ بھی خالی نہیں تھی اس لیے اُن کومنع کرنا پڑا۔

راجکمار راؤ نے مزید بتایا کہ اس فلم کو منع کرنے کے بعد وہ اکثر دیپکا اور میگھنا سے یہی کہتے تھے کہ’ یہ میرانقصان ہے۔ ‘

میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چھپاک‘ کی کہانی بھارت میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لڑکی لکشمی اگروال کے گرد گھومتی نظر آئے گی جس میں دیپکا لکشمی اگروال کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

پدماوت اداکارہ کااس فلم کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اس فلم کے لیے جذباتی طور پر تیار نہیں تھیں کیونکہ کچھ عرصہ قبل ہی وہ ایک چیلنجنگ اور جذباتی کہانی پر مبنی فلم ’پدماوت‘ کرچکی تھیں اور اب وہ کسی ’لو اسٹوری‘ کی تلاش میں تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب ہدایت کارہ میگھنا گلزار اُن کے پاس اسکرپٹ لے کر آئیں اور انہوں نے پڑھا تو انہیں فلم کی کہانی اچھی لگی جس کے بعد انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی۔

فلم ’چھپاک‘ آئندہ برس 10جنوری کو بھارت میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین