A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: HTTP_REFERER

Filename: front/layout_front.php

Line Number: 246

Backtrace:

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/views/front/layout_front.php
Line: 246
Function: _error_handler

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/third_party/MX/Loader.php
Line: 351
Function: include

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/third_party/MX/Loader.php
Line: 294
Function: _ci_load

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/modules/frontend/controllers/Detail.php
Line: 464
Function: view

File: /var/www/js.jang.com.pk/html/index.php
Line: 333
Function: require_once

آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 15؍ صفرالمظفر 1441ھ 15؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

رنبیر سے بریک اپ پر کترینہ نےخاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی باربی ڈول کے نام سے مشہور اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ کترینہ کیف اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے تعلق کو ختم ہوئےتقریباً 3 سال کا عرصہ گزر گیا ہےجس پر پہلی مرتبہ کترینہ نے خاموشی توڑ دی ہے۔

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘کے مطابق کترینہ کیف نے ایک میگزین کو انٹرویودیتےہوئے اپنے اور رنبیر کے تعلق سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ’ میں نے اپنے اور رنبیر کے بریک اپ سے بہت کچھ سیکھا ہےاور میرے لیے یہ مثبت اقدام ثابت ہوا ہے۔‘

فلم فطور کی ہیروئن کا کہنا ہے کہ اب اُن کی زندگی 80 فیصد کام اور 20 فیصدذاتی زندگی پر مشتمل ہے، کترینہ نے کہا کہ زندگی میں آپ کا ہر چیز پر اختیار نہیں ہوتا ہے، کچھ چیزیں آپ کے ہاتھ سے نکل جاتی ہیں جسےوقت پر سنبھال لینا ہی اچھا ہوتا ہے، اور میں اسے مثبت لیتی ہوں، زندگی میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

باربی ڈول نے مزید کہا کہ میں نے جذباتی طور پر بہت بُرا واقت دیکھا ہے ، یقیناً بریک اپ بُرا ترین وقت ہوتا ہےاور آپ کو توڑ دیتا ہے اور میں نے یہ سب محسوس کیا ہے، مگر میں اسے سیکھنے کا عمل قرار دوں گی۔2 منٹ ذرا بیٹھ کر سوچیں کیا آپ ایسے زندگی گزار سکتے ہیں؟ نہیں نا! بس خدا پر یقین ہو تو آپ سب برداشت کر جاتے ہیں اور اچھا محسوس کرتے ہیں۔

جبکہ دوسری طرف فلم برفی کے ہیرو رنبیرکپورکو بھارتی فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ کی شکل میں نیا پیار مل گیا ہے اور ان دونوں کی شادی کی خبریں بھی کافی گرم ہیں۔

واضح رہے کہ کترینہ اپنی اگلی فلم’بھارت‘ میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی جوکہ رواں سال 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید