• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک و قوم کےلئے بری خبر ہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کراچی کے گہرے سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ‎پاکستان کی معیشت، روزگار اور اچھے مستقبل کے خواب اس منصوبے سے جڑے تھے۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ وزیرا عظم عمران خان ملک و قوم کے لیے بُری خبر ہیں، وہ جھوٹ بولنا، تہمت اور بہتان لگانا چھوڑ دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان یہ سب کچھ چھوڑ دیں تو ملک کی آدھی مشکلات کم ہو جائیں گی، ان کے جھوٹ کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین