• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹے باز انگلینڈ آنے سے گریز کریں،آئی سی سی کی وارننگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کی دس ٹیموں کے ساتھ اینٹی کرپشن آفیسرتعینات کرنے کے علاوہ کرپشن روکنے کے لئے سٹے بازوں کے خلاف بھی کریک ڈائون کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی نے سٹے بازوں کو قانونی وارننگ دیتے ہوئے تنبیہہ کی ہے کہ وہ انگلینڈ سفر کرنے سے گریز کریں۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو مشکوک افراد کی فہرست دے دی گئی ہے اگر کوئی مشکوک شخص گرائونڈ میں نظر آیا تو اسے باہر نکال دیا جائےگا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کو کرپشن فری چاہتا ہے۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ ایلکس مارشل کا کہنا ہے ہمارے لوگ ہوٹلوں اور گرائونڈز میں ہوں گے تمام ٹیموں کے ساتھ ہمارے اچھے روابط ہیں ۔ پولیس کی مدد سے مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے گی۔ آئی سی سی نے پولیس کی مدد سے سٹے بازوں کو وارننگ جاری کی ہے۔ جن مشکوک افراد کی تفصیلات آئی سی سی کے پاس ہیں وہ پولیس کو شیئر کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین