• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اننیا نے اپنے ٹیلنٹ سے ابراہم کو حیران کردیا

بالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے ٹیلنٹ سے کنگ خان کے چھوٹے صاحبزادے ابراہم خان کو حیران و پریشان کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے سیکوئل اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ اننیا پانڈے نےجہاں اپنی ڈبیو فلم میں شاندار اداکاری کے باعث لوگوں کے دل جیت لیے ہیں وہیں انہوں نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابراہم کا دل بھی جیت لیا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے اننیا پانڈے اور ابراہم کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اننیا نے اپنی زبان ناک پر لگا کر ابراہم کو حیران کردیا ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اننیا کو ایسا کرتے دیکھ کر ابراہم بھی وہی کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ کر نہیں پارہے۔

اداکارہ اننیا پانڈے نے بھی اس ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگایا تھا جس میں انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے اپنے ٹیلنٹ سے ابراہم کو حیران کردیا۔‘

اننیا پانڈےاپنی اگلی فلم ’پتی، پتنی اور وہ‘ میں ہر دلعزیز اداکار کارتک آریان کے ساتھ نظر آئیں گی جن کے بارے میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں جبکہ دونوں کی جانب سے اب تک اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

اننیا سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ کارتک اُن کے بہترین دوست ہیں، وہ ایک ساتھ فلم ’پتی، پتنی اور وہ‘ کررہے ہیں اور انہیں کارتک کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔


دوسری جانب کارتک آریان نے اننیا کو فلم کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اننیا کے ساتھ تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارے اتنی ساری تعریفیں!!‘ اس کے علاوہ کارتک نے انہیں مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین