• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیسی گرل کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے گزشتہ روز کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کاپٹ پراپنی شادی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے مداحوں کے دل جیت لیے۔


ہندوستان ٹائمز کے مطابق پریانکا اور نک نےفرانسیسی فلم ’ دی بیسٹ ائیرز آف لائف‘ کی اسکریننگ کے دوران شرکت کی، پریانکا نے سفید گاؤن کے ساتھ ڈائمنڈ کا زیور پہن رکھا تھا جبکہ نک نے سفید پینٹ سوٹ پہنا ہو ا تھااور دونوں بے حد خوبصورت نظر آ رہے تھے۔

فرانس کی ریاست فرانسیسی رویرا میں منعقدہ کانز فیسٹیول کے دوران بارش ہو رہی تھی جس سے بچنے کے لیےنک جونس نے پریانکا کے لیے چھتری اٹھا رکھی تھی۔

View this post on Instagram

Mon amour

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on


سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے اپنی اور نک جونس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایک تصویر پر نک کے لیے فرانسیسی زبان میں لکھا کہ مان امور یعنی’ میرا پیار‘۔ مزید تصاویر جس میں پریانکا اور نک ریڈ کارپٹ سیڑھیوں پر کھڑے ہیں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ رویرا رومانس ۔


پریانکا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو اُن کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور دونوں کی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ 

تازہ ترین