• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گبول ٹاؤن تھانے کی حدود شفیق کالونی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 30سالہ ثناءاللہ ولد علی محمد جاںبحق ہو گیا ،سرسید تھانے کی حدود سخی حسن قلندریہ پارک میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 18سالہ راشد ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی ۔ بن قاسم تھانے کی حدود پورٹ قاسم چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے ایک شخص زخمی ہو گیا ،جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں وہ دوران علاج جاںبحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے قانونی کارروائی کے بعد لاش شناخت اور ورثاءکی تلاش کے لئے سرد خانے رکھوادی ہے۔
تازہ ترین