• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، ٹرک کی زد میں آکر 3 نوجوان جاں بحق

فیصل آباد جھنگ روڈ پر ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار 3نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جھنگ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل پر 4 نوجوان گزر رہے تھے کہ اسی دوران مخالف سمت سے تیز رفتار ٹرک آگیا، جس کے باعث موٹر سائیکل ٹرک کی زد میں آگئی۔

حادثے کے نتیجے میں تین نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ،پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین