• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: پاکستانی سفارتخانے میں تعلیمی سال کی اختتامی تقریب کا اہتمام

فرانس میں مقیم پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد اور ان کی اہلیہ میڈم اسماء احمد نے تنظیم ’بین وینیو ان فرانس‘ کے تعلیمی سال کے اختتام پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پیرس میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں ،عزز مہمانوں نے شرکت کی جن میں ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ ویرونیک ڈیبیووری، نائب صدر محترمہ کیتھرین جینٹاؤڈ اور کوآرڈینیٹر فرانسیسی کلاسز ڈومینیک ٹیکسیڈو ہاروی سمیت سفارتی برادری کے ارکان کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد اور ان کی اہلیہ میڈم اسماء احمد نے تقریب میں شرکت مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور تقریب کے شرکاء سے خصوصی خطاب بھی کیا۔

میڈم اسماء احمد نے ایسوسی ایشن کی کثیرالجہتی سرگرمیوں بلخصوص فرانسیسی زبان کی کلاسز کو خوب سراہا، جو مختلف ممالک کے سفارت کاروں کے لیے فرانسیسی ثقافت سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے، اس کے ساتھ ہی وسیع تر ثقافتی تبادلے، دوستی اور مشترکہ بھلائی کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کام بھی کرتی ہے۔

پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بین وینیو ان فرانس کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ ایک منفرد تنظیم ہے جو غیر ملکی سفارت کاروں کے شریک حیات کو مختلف دلچسپ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرتی ہے، جس کا مقصد گفتگو اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ بین وینیو ان فرانس ایسوسی ایشن پیرس میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور ان کے اہلخانہ کی انجمن ہے۔

تقریب کا اختتام ایک لزیذ ’پوٹ لک پارٹی‘ کے ساتھ ہوا جس میں مختلف ممالک کے روایتی پکوان پیش کیے گئے۔

خاص رپورٹ سے مزید