• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ز کیخلاف کارروائی ، ٹوکن بکس ضبط ، نوٹس جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال کے احکامات کے مطابق غیر قانونی پارکنگ کیخلاف ایکشن جاری ہے،گذشتہ روز ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں اسٹیٹ بنک،کچہری چوک،چیز اپ شاپنگ مال اور مال آف ملتان پر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ چلانے والوں سے موقع پر ٹوکن بکس ضبط کر لی گئیں اور ان تمام غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ ز کی جگہ دیواروں پر فری پارکنگ کی تحریر لکھو ا دی گئی، تاکہ عوام الناس سے ٹوکن کی مد میں بھتہ وصول نہ کر سکیں،واضح رہے کہ ایم ڈی اے کی جانب سے ان غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ چلانے والوں کو نوٹس جاری کرنے کے بعد چالان ایم ڈی اے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جرمانہ ،سزا کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں جس پر ایم ڈی اے عدالت نے ان لوگوں کے خلاف سمن جاری کر دئیے ہیں ، جن میں بوسن روڈ مال آف ملتان کے پارکنگ اسٹینڈ پر حسن علی ،محمد قاسم، جام خان 2، ایل ایم کیو روڈ کچہری چوک نزد این بی پی بنک مزمل خان، ناصر 3، کچہری چوک بلمقابل شریف پلازہ ابرار ولد واحد بخش4، ایل ایم کیو روڈ کچہری چوک پر مقبول پہلوان ،شیخ مقصود5، عزیز ہوٹل چوک فلائی اوور کے نیچے پرویز اقبال بودلہ 6، چونگی نمبر 6 بوسن روڈ پیس اینڈپیس پر محمد رضوان شامل ہیں عدالت نے ان لوگو ں کو 25 مئی کو طلب کیا ہوا ہے۔
تازہ ترین