• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ٹیم کا شہر پہنچے پر شاندار استقبال


برطانیہ کی فٹ بال لیگ ایف اے کپ 2019کا ٹائٹل جیتنے والی مانچسٹر ٹیم کا شہر پہنچے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

شہر میں واقع وکٹوریا اسٹریٹ سے جیت کے جشن کا آغاز ہواجہاں کھلاڑی اورٹیم آفیشلز ٹرافی کے ہمراہ کھلے ٹرک پر چڑھ گئے جس کے بعدڈینس گیٹ تک ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پریڈ کے دوران شہر کی سڑکوں پرہزاروں کی تعداد میں مداح ٹیم کی ایک جھلک دیکھنے اور انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے جمع تھے۔

اس موقع پر کھلاڑی بھی کافی پرجوش نظر آئے۔

تازہ ترین