آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 13؍شوال المکرم 1440ھ17؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ پیما مرزا علی نے مائونٹ ایورسٹ سر کرلیا، ہنزہ کے علاقے شمشال سےتعلق رکھنے والے کوہ پیما نے آج رات 2 بجےدنیا کی بلند ترین چوٹی سر کی۔

الپائن کلب پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدرری کےمطابق کوہ پیما مرزا علی نے بدھ کی رات 2 بجے ماؤنٹ ایورسٹ کی انتہائی بلندی پر قدم رکھ کر اپنی مہم جوئی مکمل کی۔

وہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی ہیں۔ مرزا علی 2013 میں مہم جوئی کےدوران اپنی بہن کی ٹیم میں شامل تھے، لیکن کیمپ 4 سے ہی واپس ہوگئے تھے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں