• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ اور سیف کا دلچسپ فوٹو سیشن وائرل

سفینہ کے نام سے مشہور بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کرینہ اور سیف علی خان جہاں بھی جاتے ہیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور اُن کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔


کرینہ کپور اور سیف علی خان نے گزشہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر لائیو شو کے دوران کچھ تصاویر بنوائی جو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہیں اور اُ ن کے مداح تعریفوں میں زمین آسمان ایک کر رہے ہیں۔

بے بونے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اور پٹودی خاندان کے نواب سیف علی خان مختلف پوز دے رہے ہیں اور فوٹو سیشن کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔


کرینہ نے کچھ تصاویر میں سیف کی مونچھیں پکڑی ہوئی ہیں اور مسکراتے ہوئے بات کرتی نظر آ رہی ہیں ، جبکہ سیف علی خان بھی کرینہ کی اس ادا سے محظوظ ہوتے ہوئےمسکرا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کرینہ اور سیف علی خان کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے اوریہ جوڑی 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی اور اُن کے یہاں تیمور علی خان کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین