• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی پر عیدالفطر سے زیادہ مزہ آتا ہے، فاطمہ ثناء

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر انہیں عیدالفطر سے بھی زیادہ مزہ آتا ہے۔

عیدالاضحی کے موقع پر ٹی وی شو کے دوران فاطمہ ثناء اور اسپنر طوبہ حسن نے اظہار خیال کیا۔

فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ گائے اور بکروں کی رونق رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ عیدالاضحی پر انہیں عیدالفطر سے بھی زیادہ مزہ آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ عیدالاضحی پر 2 دن تک خوب مزے مزے کے کھانے کھاتی ہیں اور تیسرے دن سے ٹریننگ شروع کردیتی ہیں۔

اسپنر طوبہ حسن نے کہا کہ وہ گائے اور بکروں کی وجہ سے عیدالاضحی بند کمرے میں ہی گزارتی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید