• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ میں زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈز ٹنڈولکر کے نام رہے

کراچی (جنگ نیوز) ورلڈکپ کھیلنا ہر اپنے ملک کیلئے فتح گر کارکردگی دکھانا ہر کھلاڑی کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ دنیا میں کئی پلیئرز ایسے ہیں جن کی یہ تمنا پوری نہیں ہوسکی البتہ ان کرکٹرز کی کمی نہیں جو ایک سے زائد مرتبہ اپنے ملک کیلئے ہیرو ثابت ہوئے۔ بھارت کے سچن ٹنڈولکر ورلڈکپ میچز میں ریکارڈ نو بار مین اف دی میچ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ دوسرے نمبرپر آسٹریلیا کے فاسٹ بولر گلین میک گرا ہیں جنہوں نے کیریئر میں چھ بار یہ اعزاز حاصل کیا۔ جبکہ تیسری پوزیشن پانچ کھلاڑیوں ویوین رچرڈز، ابراہم ڈیویلیئرز، لانس کلوسنر، سنتھ جے سوریا اور گراہم گوچ کے نام ہے۔جو پانچ پانچ مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
تازہ ترین