تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم "فریکس"کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا۔
ایڈم اسٹین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جسے اس کا باپ خطروں سے محفوظ رکھنے کیلئے کافی سختی کرتا ہے جس کے نتیجے میں یہ لڑکی فرا ر ہوجاتی ہے اور پھر اسے دنیا کی سنگدلی کا اندازہ ہوتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں لیکسی کولکر،امینڈا کریو،الیکس پونووک،گریس پارک،ایمیلی ہرش اور مچل ہیریسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
فلم 23اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔