• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کا الزام، کراچی جیم خانہ کے سابق صدر کوجیل بھیج دیا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) انسداد بدعنوانی کی صوبائی عدالت نے کراچی جیم خانہ کے تعمیراتی کام میں کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کراچی جیم خانہ کے سابق صدر ملزم علی اصغر رحیم کو عدالتی ریمانڈ پر 25 مئی تک جیل بھیج دیا،جمعرات کو پیشی پر تفتیشی افسر سرفراز شاہ نے عدالت کو بتایا کہ 2008میں تعمیراتی کام شروع ہوا تھا ابھی تک کام مکمل نہیں ہوا،کراچی جیم خانہ کے موجودہ صدر کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تازہ ترین