• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان کا مینڈیٹ کے پی سے چوری ہوا چیخیں سندھ میں مار رہے ہیں، فیصل کنڈی


گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابقہ اتحادی مولانا فضل الرحمان کے مینڈیٹ کی چوری پر تبصرہ کردیا۔

پشاور سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ خیبر پختونخوا سے چوری ہوا لیکن وہ چیخیں سندھ میں مار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضل الرحمان کو مینڈیٹ واپس کرے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ جو آئین اور قانون کو نہیں مانتے ان سے بات چیت نہیں ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی حکومت میں پیپلز پارٹی کے وزارتیں لینے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید