• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان شعیہ کانفرنس کے رہنماؤں کا حضرت علی کے جلوس کے روٹ کا معائنہ

کوئٹہ ( پ ر)بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد دوائود آغا ٗ اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد جواد رفیعی نبسلسلہ شہادت امیر المنین حضرت علی کے جلوس کے روٹ کا معائنہ کرتے ہوئے ہوئے تاجران کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میٹروپولیٹن نے ابھی تک جلوس کے راستوں پر نہ تو روشنی کا کوئی بندوبست کیا اور نہ ہی گڑھوں کو پر کیا کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے صاف پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جا رہی انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے جلد از جلد ہزارہ ٹائون اور علمدار روڈ روٹ پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ سازشی عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ انہوں نے تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہادت امیر المنین کے جلوس میں ہمیشہ ان کا تعاون مثالی رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا انہوں نے علما کرام اور اہل سنت کے تعائون کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔
تازہ ترین