• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جنگی جنون، 500کلوگرام وزنی گائیڈڈ بم کا تجربہ

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارت نے 500کلوگرام وزنی گائیڈڈ بم کا تجربہ کیاہے‘یہ تجربہ پاکستانی سرحدکےقریب پوکھران رینج میں سخوئی کے ذریعے کیاگیا۔بھارتی وزارت دفاع نےایک بیان میں دعویٰ کیاکہ 30کلومیٹر کےفاصلے پراس بم نے ٹارگٹ کونشانہ بنایااور تمام پیرامیٹرزکامیاب رہے۔بھارتی میڈیا کےمطابق مستقبل میں ملکی تیارکردہ گائیڈڈ بموں کی جگہ اسرائیل سے درآمدی بم استعمال کئے جائینگے۔بھارتی میڈیانےذرائع کےحوالے سے دعویٰ کیاکہ بھارت 100کلو‘250کلو اور ایک ہزارکلو کے گائیڈڈ بم بنانے پر بھی کام کررہاہے۔واضح رہےکہ ایک روزقبل پاکستان نےبیلسٹک میزائل شاہین ٹو کاتجربہ کیاتھا جو1500کلومیٹرتک روایتی اورایٹمی وارہیڈ لےجانے کی صلاحیت رکھتاہے۔

تازہ ترین