• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم ’مین اِن بلیک 4‘ کا نیا ٹریلر جاری


مووی سیریز ’مین اِن بلیک‘ کی اگلی فلم ’مین اِن بلیک4‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن کامیڈی سائنس فکشن مووی سیریز ’مین اِن بلیک‘کی اگلی فلم ’مین اِن بلیک4‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

کولمبیا پکچرز کی تیار کردہ’مین اِن بلیک‘ فرنچائز کی1997،2002 اور   2012 میں ریلیز کی جانے والی تینوں کڑیاں مداحوں میں بے پناہ مقبول ہوئیں۔ ہدایتکار ایف گیری گرے کی اس نئی فلم ’مین اِن بلیک؛اسپن آف‘ کی کاسٹ میں مرکزی کردار کرِس ہیمسورتھ اور لیام نیسن نبھا رہے ہیں۔

تاہم فلم کی دیگر کاسٹ میں ٹیسا تھامسپن، ربیکا فرگیوسن، ایما تھامپسن، سرتاج گریوال، مائیکل برہان، اسٹیفن سیمپسن اور کمیل ننجیانی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

سنسنی خیز سائنس فکشن فلم کی کہانی ایک بار پھر خطرناک ایلیئنز کے گرد گھوم رہی ہے جن سے دنیا کو بچانے کے لیے خلائی مخلوق کے خلاف کاروائی کرنے والی ایجنسی میدان میں آتی ہے۔

مداح اس فلم کے بے چینی سے منتظر ہیں جوکہ 14جون کو کولمبیا پکچرز اور سونی پکچرز کے تحت نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

تازہ ترین