رکن قومی اسمبلی محسن جاوید داوڑ اوور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان کی خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گروہ کے حملے کا مقصد دہشت گردوں کے مشتبہ سہولت کار کو چھڑانے کےلئے دبائو ڈالنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں ملوث علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گروہ کی فائرنگ سے 5 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 3 حملہ آور جان کی بازی ہارگئے اور 10 زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ پر براہ راست فائرنگ کی گئی،فوجی دستوں نے اشتعال انگیزی کے سامنے تحمل کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مجمع کو مشتعل کرکے محسن جاوید داوڑ فرار ہونے میں کامیاب رہے،پاک فوج نے تمام زخمیوں کو علاج کے لئے آرمی اسپتال منتقل کردیا ہے۔