• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر بن کر بور ہوگیا، مستقبل میں وزیراعلیٰ بننا چاہونگا،فواد چوہدری

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ وفاقی وزیر بن کر بور ہوئے ہیں اور مستقبل میں وزیراعلیٰ بننا چاہیں گے، وزیراعلیٰ کے پاس بہت اختیارات ہوتے ہیں اور وہ بڑے پیمانے پر تبدیلی لا سکتا ہے۔کابینہ میں تبدیلی سے برانڈ تحریک انصاف کو نقصان ہوا ہے، ٹیکنوکریٹس کی ٹیم بھی اگر کارکردگی نہیں دکھاتی تو برانڈ عمران خان کو نقصان ہوگا۔ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری حکومت کو معاشی طور پر اب تک جو کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا، عمران خان نے چوتھے دن اجلاس میں اسدعمر کو معاشی شعبے میں بہتری نہ لانے کی صورت میں بتا دیا تھا کہ اس کا نتیجہ کیا ہو گا ۔
تازہ ترین