• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر دیپکا اور کترینہ کو نہیں بھولے ؟

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کاسوشل میڈیا پر خفیہ اکاؤنٹ موجود ہے جس سے وہ اپنی سابقہ گرل فرینڈز کو فالوکرتے ہیں۔


رنبیر کپور ویسے تو میڈیا سے کافی دور بھاگتے ہیں اور سوشل میڈیا کابھی استعمال نہیں کرتے ہیں مگر اب اُنہوں نے ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اُ ن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک خفیہ اکاؤنٹ موجود ہے جس سے وہ اپنی سابقہ گرل فرینڈز کترینہ کیف، دیپکا پڈوکون سمیت اُن کے شوہر رنویر سنگھ کو بھی فالو کرتے ہیں۔

رنبیر نےمزید بتایا کہ وہ بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کی بیٹی اور اُ ن کی حالیہ گرل فرینڈ عالیہ بھٹ کو بھی فالو کرتے ہیں۔

اس سے پہلے بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف نے ارباز خان کے چیٹ شو’ پنچ ‘ میں اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ’’ رنبیر کپور کا ایک خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے ، اُنہوں نے ہی مجھے انسٹا گرام استعمال کرنا سکھایا تھا۔‘‘

واضح رہے کہ رنبیر کپور آج کل اپنی آنے والی فلموں میں مصروف ہیں ، اُن کی اگلی فلمیں ’ شمشیرا ‘ اور ’ براہمسترا‘ ہے جس میں وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

تازہ ترین