شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت 9 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی بنوں انسپکٹر محمد جلیل خان کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں دہشت گردی، 302، 324 اور دیگر سمیت کل 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر نے مسلح ساتھیوں سمیت سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
اس سے قبل گزشتہ روز گرفتار کئے گئے علی وزیر کو آج بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے رکن قومی اسمبلی کو 8روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔