• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر ورلڈ کپ کے لیے پرُجوش کیوں؟

پاکستان کے نامور گلوکار عاصم اظہر 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کافی پُر جوش نظر آرہے ہیں۔

گلوکارعاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’انہیں کرکٹ بے حد پسند ہے اور وہ ورلڈ کپ 2019 کے لیے بہت زیادہ پُرجوش ہیں ۔‘


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عاصم اظہر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں گلوکار نے خصوصاً محمد عامر سے بے پناہ محبت اوراُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کھیلتے ہوئےتمام میچ جیتے۔

واضح رہے کہ کل سے ورلڈ کپ 2019 کا آغاز ہورہا ہے، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گی۔

تازہ ترین