• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ای سی اجلاس: 1837 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ مالی سال کےلئے وفاق اور صوبوں کا 1837 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا،جس میں ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کےلئے جی ڈی پی گروتھ ریٹ 4فیصد،زراعت کے شعبے میں ترقی کی شرح ساڑھے 3فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں صنعتی شعبے میں ترقی کی شرح 2اعشاریہ 2فیصداور خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح 4اعشاریہ8 فیصد مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں سے فاٹا کےلئے حصہ دینے پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جب حکومت ملی تو پاکستان ملکی تاریخ کے شدید معاشی بحران کا شکار تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تمام ترکوششیں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا تھا، ہم وہ تمام کام کر رہے ہیں جو پہلے کیے جانے چاہیے تھے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے وفاق اورصوبوں کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نیا لوکل سسٹم متعارف کروایا ہے،جس کا مقصد لوگوں کو طاقتور بنانا ہے۔

تازہ ترین