وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے قمری کیلنڈر پر مسجد قاسم علی خان پشاور کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی بول پڑے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا کہ قمری کیلنڈر کیلئے شریعت کے اصول چھوڑے نہیں جاسکتے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری سوچ سمجھ کر الفاظ کا استعمال کریں ، بدزبانی سے ان کی اپنی ہی ذات پر فرق پڑے گا۔
مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مزید کہا کہ وہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ختم نہیں کرنا چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کو تجاویز دی ہیں، ان سے نا اتفاقی دورنہ ہو تو بتایا جائے، ملک میں 2عیدوں سے انہیں بھی دکھ ہوتا ہے۔