• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی والوں کے لئے بجلی مہنگی کردی گئی،کے الیکٹرک نے بجلی کی نئی قیمتوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

کے الیکٹرک نے ماہانہ 300 سے 700 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ نرخ میں 2 روپے 15 پیسے کا اضافہ کردیا۔

کے الیکٹرک نئے نرخوں کے مطابق 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کےلئے یونٹ 3 روپے 37 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک نے کمرشل صارفین کےلئے بھی بجلی کے نرخ بڑھا دیے ہیں جبکہ زرعی استعمال اور صنعتی شعبے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

تازہ ترین