• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور میں مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

سندھ کے شہر خیر پور میں گمبٹ کے قریب ایک مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس سے ڈاؤن ٹریک پر 2 گھنٹے تک ٹریفک معطل رہا۔

ڈی ایس ریلوے فاروق ملک کے مطابق گمبٹ کے قریب پنجاب سے کراچی آنے والی مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حادثے کے باعث ڈائون ٹریک بند ہو گیا جس کے بعد روہڑی سے ریلیف ٹرین حادثے کے مقام پر پہنچا کر 2 گھنٹے بعد ٹریک بحال کر دیا گیا۔

تازہ ترین