• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڑےنے شادی کے فوٹو شوٹ کیلئے روبوٹ فوٹوگافر بلوالیا



برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنے شادی کے دن کو یادگار بنانے کیلئے روبوٹ فوٹوگرافر بلوا لیا اور یادگار شوٹ کروایا ۔

برمنگھم کے ایک فرم کی جانب سے متعارف کیا گیا 'Eva'نامی فوٹوگرافی روبوٹ مصنوعی ذہانت کی بنا پر تصاویر کھنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی 23.8انچ اسکرین کے ذریعے تصاویر کھنچوانے کا کہتا ہے اور یوں اس پر لگا کیمرہ نہ صرف بہترین تصویر کھنچ لیتا ہے ۔

اس تصویر کو آپ میسج، ای میل کے ذریعے لے سکتے ہیں یا پھر تقریب میں لگے فوٹو بوتھ سے اسکا پرنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

منفرد نوعیت کے اس روبوٹ فوٹوگرافر کو پہلی بار برطانوے جوڑے کی شادی میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا جبکہ اسے آپ بھی اپنی شادی یا کسی تقریب میں روبوٹ فوٹوگرافر کو فوٹو شوٹ کیلئے بلا سکتے ہیں جس کے چارجز 3گھنٹے کے 499ڈالر ہیں۔

تازہ ترین