• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون گرانے کے باوجود سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

25 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون گرانے کے باوجود سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہے، سوشل میڈیا پر اشیاء مہنگی ہونے کی خبریں پھیلائی جانے لگیں۔

سرکاری افسروں کے نام سے جعلی پیغامات گردش کرنے لگے، ایسا ہی ایک جعلی نوٹیفکیشن ڈی سی لاہور کے نام سے گردش میں آیا، جعلی نوٹیفکیشن میں ڈی ایچ اے فیز 8 اور عسکری 11 سے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی۔

جیو فیکٹ چیک کی ٹیم نے اس نوٹیفکیشن کا تجزیہ کیا اور اسے فیک پایا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا سائرن بجنے کی جھوٹی خبریں پھیلا کر ہیجانی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ خود اعلان کرے گی۔

عرفان میمن نے کہا کہ امن میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید