• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پر روانہ

وزیراعظم عمران خان او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئےسعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس کل مکہ مکرمہ میں ہورہا ہے جس میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجوں پرغور کیا جائے گا۔وزیراعظم تنظیم کو مسئلہ کشمیر سے بھی آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم کودورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزنےدی ہے، وزیراعظم آج شام سعودی عرب کے شہرمدینہ میں پہنچیں گے۔

عمران خان آج رات وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کریں گے اور کل اوآئی سی کے 14ویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس کا عنوان ’مکہ سمٹ‘ـرکھا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

تازہ ترین