• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاسوسی کےالزام میں دو آرمی افسران کی سزا کی توثیق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاسوسی کے الزام میں دو آرمی اور ایک سویلین افسر کی سزاؤں کی توثیق کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی افسران اورسویلین افسر کو سزا دی گئی تھی،مجرمان نے حساس معلومات دوسرے ملکوں کو لیک کی تھیں۔

سزا پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈجاویداقبال کو 14 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیٹر ریٹائرڈ راجارضوان کو سزائے موت دی گئی اور حساس ادارے کےسویلین افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ تینوں افسران کا آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا گیا۔

تازہ ترین