جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورجسٹس کےکےآغا کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل اور متعلقہ فریقین کو چودہ جون کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے ضابطہ اخلاق میں راز داری یقینی بنائی جاتی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جب تک سپریم جوڈیشل کونسل ترجیحات طے کرکے واضح ہدایات جاری نہیں کرتی ہم اسے میڈيا سے شیئر نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے دونوں ججز کے خلاف ریفرنس دو دن پہلے بھجوایا تھا، ریفرنس میں ججز کے خلاف اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔