وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام میں کہا ہے کہ بائیس کروڑ پاکستانیوں میں سے صرف ایک فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں،اگر لوگ ٹیکس نہیں دیتے تو کوئی بھی ملک اپنے لوگوں کی خدمت نہیں کرسکتا۔
عمران خان نے کہا کہ عوام کے لیے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم لائے ہیں،،جس سے آپ کو اثاثَے ظاہر کرنے کا موقع ملے گا،اثاثے ظاہر کریں ملک اور قوم کی خدمت کریں۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگ ٹیکس دیں ہم آپ کے ٹیکس کا پیسہ ملک کی تعمیر و ترقی پر لگائیں گے ۔