اومان سے تعلق رکھنے والی فکشن رائٹر جوخہ الحارثی نے اس برس کا مین بکرز پرائز جیت لیا ہے۔
تین عمانی بہنوں اور ان کے خاندان کی زندگیوں پراثرانداز ہونیوالے سماجی اور معاشرتی رویوں کی انتہائی بھرپور اور شاعرانہ انداز سے عکاسی کرتے ناول سیلیسٹیل باڈیز کو ججز نے بہت پسند کیا۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ا لحارثی نے کہا کہ عرب ثقافت کی جانب ایک دریچہ کھل گیا ہے اور بین الاقوامی قارئین میرے ناول میں آزادی اور محبت کی انسانی قدروں کو محسوس کریں گے۔ الحارثی کو 63ہزار ڈالر کی انعامی رقم سے بھی نوازا گیا۔