پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنی تیز ترین بیٹنگ کے لیے مشہور شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاک فوج پر فخر ہے کہ اس نے احتساب کے حوالے سے خود کو سب سے آگے رکھا، اور اپنے دو سینئر افسروں کو جاسوسی کے الزام پر موت اور قید کی سزائیں دی ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یہ ایک مشکل لیکن جرات مندانہ فیصلہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہماری فوج مضبوط ہے ۔پاکستان آرمی زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔