اٹلی کے دار الحکومت روم کے قدیم میوزیم میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، معروف اطالوی فیشن ہاؤس کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ا س ایونٹ میں سال 2020کی مناسبت سے کلیکشن پیش کیاگیا۔
فیشن شو کے دوران مرد اور خواتین ماڈلزنے ڈیزائنرکے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔
ایونٹ میں مختلف ڈیزائن کے بیگز اور جیولری کی بھی نمائش کی گئی جو شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔