دنیا کی مہنگی ترین آٹو موبائل کمپنیوں میں سے ایک معروف اطالوی آٹو موبائل فرار ی نے ایسی شاندار اسپورٹس کار پیش کی ہے جسنے دیکھنے والوں کو سحر انگیز کر دیا ہے۔
اٹلی میں ایک تقریب میں یہ دلکش اسپورٹس کار پیش کی گئی جس میں فراری کے دیوانوں کا بڑا اجتماع موجود تھا۔
ہزار ہارس پاور انجن سے مزین یہ ہائبرڈلگژری کار340کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔SF90 Stradaleنامی یہ دلکش اور عالیشان کارکم وزن ہے بلکہ اس کا خوبصورت ڈیزائن اور انٹیریئربھی اپنی مثال آپ ہے۔
اس گاڑی کی ڈلیوری اگلے بر س دی جائے گی جبکہ اس کی قیمت تاحال خفیہ رکھی گئی ہے۔