قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں گرماگرمی دیکھنے میں آئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے علی محمد کی تقریر کے دوران پیپلزپارٹی کے اراکین نے احتجاج کیا جس کے بعد پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے ارکان آمنے سامنے آگئے۔
دونوں پارٹیوں کےاراکین نے نعرے بازی کی اورگتھم گتھا ہوگئے۔اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔
تحریک انصاف کےارکان کراچی کوپانی دو کےبینرز لیکربلاول کی نشست کےسامنےپہنچ گئے، پیپلزپارٹی کےارکان نے بینرزلے کرپھاڑ دئیے۔
اس دوران ڈپٹی اسپیکرپیپلزپارٹی کے اراکین کو نشستوں پر بیٹھنے کی بار بار ہدایت کرتے رہے،ہنگامے کے دوران قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔